facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمیں کوئی پریشانی نہیں،ق لیگ ساتھ ہے،ترین گروپ سے رابطے ہیں، راجہ بشارت

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے،ق لیگ ساتھ ہے، جہانگیر ترین گروپ سے ہمارے رابطے ہیں۔
ایوب پارک ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ہاکی کے میچ کے انعقاد پر سب کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ ہاکی کے بہتری کے لیے یہ جذبہ سنگے میل ثابت ہوگا،ہاکی سے منسلک لوگ کے لیے یہ میچ حوصلہ کن ہے،ہر حکومت کا فرض ہے کہ لیجنڈ کھلاڑیوں کا خیال کریں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا راولپنڈی میں کھیل کا میدان بنانے کا ارادہ ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب اس گراونڈ کا افتتاح کریں گے،کرکٹ جیسی پزیرائی ہاکی کو بالکل نہیں ملتی ہے،ہمیں ہاکی کے ٹیلنٹ کو اوپر لانا ہوگا، کرکٹ پر پالیسی آیی ہے.اسپورٹس پالیسی میں کہا گیا ہے کہ ہر کھیل کو نیچے تک لے جایا جائے،پی ایس ایل کی بنا پر بہت اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے،پی ٹی آئی سے میرا تعلق ہے ق لیگ ساتھ ہے،جہانگیر ترین گروپ سے ہمارے رابطہ ہیں،سب لوگوں سے ہمارے رابطہ ہیں اتحادی ہمارے ساتھ ہیں،لوکل باڈی انتخابات پر قانون سازی جاری ہے،