بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوکری سے کیوں نکالا؟ ملازم نے انوکھا بدلہ لے لیا، ویڈیو وائرل

کاریں دھونے کی خدمات سے منع کرنے پر ایک شخص نے متعدد گاڑیوں پر تیزاب ڈال دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ایک مقامی سوسائٹی میں گاڑیاں دھونے کی نوکری سے نکالے جانے کے بعد غصے میں آکر ایک شخص نے تقریباً ایک درجن گاڑیوں پر تیزاب پھینک دیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم رام راج سوسائٹی کے مکینوں کی گاڑیاں دھوتا تھا تاہم کچھ کار مالکان کو اس کے کام سے شکایت تھی، لہٰذا انہوں نے اسے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس کے مطابق کام سے منع کیے جانے کے اگلے روز وہ سوسائٹی میں پہنچا اور تقریباً ایک درجن کاروں پر تیزاب ڈال کر انہیں نقصان پہنچایا۔ مالکان کو جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے معلوم ہوا کہ گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والا کوئی اور نہیں کار کلینر رام راج ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

بعد ازاں سوسائٹی کے سیکیورٹی آفیسر نے ملزم رام راج کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرادیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کئی متضاد باتیں کیں جس سے پولیس کا شک یقین مین بدل گیا،

پولیس نے کار مالکان کی شکایت کے بعد 25 سالہ ملزم رام راج کیخلاف مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل روانہ کردیا گیا۔