بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل کے اہم میچز میں مایوس کن کارکردگی، پشاورزلمی کے ٹام کیڈ مور کا اہم اعلان

لندن(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے سیزن 8 میں مایوس کن پرفارمنس پرپشاور زلمی کی ٹیم میں شامل ٹام کیڈ مور کا اعلان سامنے آگیا۔

پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی سے تعلق رکھنے والے برطانوی کرکٹر ٹام کیڈ مور نے سوشل میڈیا پربیان میں اپنی تنخواہ 30 فیصد کم لینے کا اعلان کردیا۔

ٹام کیڈ مور کا کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل کے ناک آؤٹ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔ اس لیے اپنے کانٹریکٹ کے مطابق تنخواہ لینے کے بجائے 30 فیصد کم پیسے لوں گا۔

https://twitter.com/TKC32_/status/1637540331599044609?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1637540331599044609%7Ctwgr%5E28e8306864b6b0979e2b16cdf27074133039191f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2457937%2F16

ٹام کیڈ مور پی ایس ایل کے اہم میچوں میں اپنی ٹیم کے لیے متاثر کن کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے تھے۔