بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہر گھر سے عمران خان نکلے گا،فرحان سعید

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید ہمیشہ کی طرح اس بار پھر سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

فرحان سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کے خلاف تحریک اعتماد اعتماد کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ تم کتنے عمران بھیجو گے، ہر گھر سے عمران نکلے گا۔

گلوکار و اداکار نے کہاکہ آج جو ہوا وہ افسوسناک ہے لیکن مجھ پر بھروسہ کریں، میں کہتا ہوں کہ آج سے حقیقی انقلاب شروع ہو رہا ہے! ہاں یہ اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے جیسا ہم نے سوچا تھا لیکن ’گھبرانا نہیں ہے‘۔

واضح رہےکہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں برسراقتدار آئی اور عمران خان نے 18 اگست 2018ء کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔

پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں میں ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ (ق)، عوامی مسلم لیگ، جی ڈی اے، بی اے پی اور بعض دیگر آزاد اراکین شامل تھے۔

عمران خان 3 سال 7 ماہ 21 دن تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔

عمران خان پارلیمانی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں باقاعدہ آئینی طریقہ کار کے تحت عدم اعتماد کی قرارداد کے ذریعے اپنے عہدے سے ہٹایا گیا۔