بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی میں وزیراعظم،قائد ایوان کاانتخاب، کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کے اوقات ایک بارپھر تبدیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں وزیراعظم/ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کے اوقات میں ایک بارپھر تبدیلی کردی گئی ،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیراعظم/ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کے اوقات ایک بارپھر تبدیل کردئیے گئے،

اتوار کوترجمان قومی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت پہلے دوپہر 2 سے بڑھاکر 4 بجے کر دیا گیا تھاجسے دوبارہ 2بجے تک کردیاگیاہے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر 3 بجے کی جائے گی۔