اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں نئےوزیراعظم کے انتخاب کے لیے پی ڈی ایم کی جانب سےوزارت عظمیٰ کے امیدوار میاں شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ،
دوسری جانب نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ میاں شہباز شریف کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کووزارت عظمیٰ کاامیدوارنامزد کیاہے۔
کاغذات نامزدگی آج سہ پہر دوبجے تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال تین بجے تک ہوگی ،ووٹنگ کاعمل کل ہوگا









