بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تاریخ یاد رکھے گی کہ عمران خان کرپشن یا قوم سے غداری پر وزرات عظمیٰ سے نہیں ہٹائے گئے،فرخ حبیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ عمران خان کرپشن یا قوم سے غداری پر وزرات عظمی سے نہیں ہٹائے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فرخ حبیب نے لکھا کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ عمران خان کرپشن، منی لانڈرنگ یا قوم سے غداری پر وزرات عظمی سے نہیں ہٹائے گئے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ عمران خان عالمی قوتوں کے سامنے خودداری سے کھڑا ہونے اور ملک کے اندر موجود چوروں کے مافیا کیخلاف احتساب کی وجہ سے ہٹائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 11 اپریل شہباز شریف پررمضان شوگرملز کے 14 ملازمین سمیت مقصود چپڑاسی کے نام پر 16 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد ہورہی ہوگی اور دوسری جانب چوروں کا ٹولہ اقتدار پر براجمان ہوکر سب سے پہلا کام پاپڑ والے فالودہ والے اور مقصود چپڑاسی کو این ار او دے رہا ہوگا۔