بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کیخلاف افغان اسکواڈ کا اعلان، راشد خان کپتان مقرر

پاکستان کیخلاف تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے افغانستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ میں لیگ اسپنر راشد خان کو پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ فیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم گرباز، عثمان غنی، صدیق اللہ اٹل، نجیب زردان، محمد نبی، کریم جنت، افسر ززئی، عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، شرافت دین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک اور نوین الحق شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے شاداب خان کی قیادت میں آج شارجہ روانہ ہوگی جبکہ آئی سی سی نے تلوار حامد کو سیریز کیلئے میچ ریفری مقرر کردیا، انکا تعلق افغانستان کرکٹ بورڈ سے ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 24 دوسرا 26 اور تیسرا 27 مارچ کو شارجہ میں شیڈول ہے