بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی برطرفی نے معروف بالی وڈ اداکار کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیا

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارت کے معروف اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) نے بھی عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ سے برطرفی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔کمال راشد خان نے تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں عمران خان کی برطرفی کے بعد ٹوئٹر پر بیان جاری کیا

کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو برطرف کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی ہو تو پڑوسیوں کے لیے اچھا نہیں۔کے آر کے نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں بدامنی ہو تو صرف غیر تعلیم یافتہ اور بیوقوف افراد ہی خوش رہ سکتے ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ یہ پورے ایشیا کے لیے واقعی بہت خطرناک ہے،

اگر ایک جوہری طاقت والے ملک کے پاس سمجھدار رہنما نہیں ہے تو کسی بھی وقت کچھ بھی تباہ کن ہو سکتا ہے۔