بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز نے 4 ملکی ٹورنامنٹ کی حمایت کردی

لندن(نیوز ڈیسک )انگلش کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز بورڈ نے پاکستان کی 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز کی حمایت کردی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے چی ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ 4 ملکی سیریز منعقد کرنے کی اجازت دی جائے، آئی سی سی قوانین 3 ملکی سیریز کے انعقاد کی اجازت نہیں دیتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ کی جانب سے 4 ملکی ٹورنامنٹ کی حمایت کا فائدہ پی سی بی کو ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ تاحال 4 ملکی ٹورنامنٹ پر خاموش ہے۔آئی سی سی کی مالیاتی امور کمیٹی کا کہنا ہے کہ دو سے زائد ٹیموں پر متشمل ٹورنامنٹ ورلڈکپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں

جبکہ دو سے زائد ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی اجازت دینے کے لیے آئی سی سی کو قوانین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی آج ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز رکھیں گے۔