اسلام آباد: سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے دور میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے عہدے پر فائز محمد خان بھٹی کی ویڈیو سپریم جوڈیشل کونسل کے ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
میاں داود ایڈووکیٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کو متفرق درخواست ارسال کر دی۔
متفرق درخواست کے ساتھ محمد خان بھٹی کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی منسلک ہے۔
متفرق درخواست کی کاپی سپریم جوڈیشل کونسل کے باقی تمام ممبران کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
محمد خان بھٹی کی ویڈیو کے متن کو سپریم جوڈیشل کونسل کے ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے متفرق درخواست میاں دائود ایڈووکیٹ نے دائر کر دی
متفرق درخواست کے ساتھ محمد خان بھٹی کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی منسلک ہے۔
ویڈیو کے متن کو جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس کا حصہ بنایا جائے، استدعا pic.twitter.com/FnJo2YkOg5
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) March 22, 2023
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی کی عدالتی مقدمات کی مینجمنٹ سے متعلق ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے متن کا سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر التوا ریفرنس سے براہ راست تعلق ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محمد خان بھٹی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں محمد خان بھٹی بعض اہم عدالتی شخصیات پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام لگا رہے ہیں۔
محمد خان بھٹی نے کہا تھا کہ ایک عدالتی شخصیت کے 2 بیٹے ٹکا کر کرپشن کر رہے ہیں، خود پی ٹی آئی اور چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ عدالتوں سے فیصلے ہمارے حق میں کراتے ہیں، اِن کا کوئی کام رکنا نہیں چاہیے۔









