تھرپارکر(ممتازنیوز )وزیراعظم میاں شہباز شریف نےکہاکہ میرے لیے اورپورے پاکستان کے لیے آج خوشی کادن ہے ،تھرکے صحرامیں 330میگاواٹ ،1320میگاواٹ بجلی کے منصوبے کاافتتاح ہوا،دہائیوں کی محنت ،پلاننگ اورمربوط حکمت عملی کی بدولت صحرا صنعت میں بدل چکاہے ،ریت کے میدانوں سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیداہورہی ہے۔
بدھ کوتھرپارکرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آج تھرمیں دومنصوبوں کاافتتاح کیاگیاہے ،ان منصوبوں کی تکمیل کی روشنی آج پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے ،جوبجلی یہاں بنائی جارہی ہے اگرا مپورٹڈ کوئلے سے بنائی جاتی تواربوں ڈالر خرچ ہوجاتے ۔
تھر سے بجلی بنے گی تواربوں ڈالر کاکوئلہ امپورٹ نہیں کرناپڑے گا،وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں کسی کنفیوژن کاشکارنہیں ہوناچاہیے ،بدقسمتی سے پچھلے چارسالوں سے رتی برابرکام نہیں ہوا،یہ منصوبہ آنے والے سالوں میں بے پناہ تقویت پہنچائے گا،کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کوئلے کی بنیادپربجلی نہیں بننی چاہیے ،تھرکاکوئلہ 100سالوں تک ہزاروں میگاواٹ بجلی پیداکرسکتاہے ،30اپریل تک یہاں ٹرانسمیشن لائنیں لگ جائیں گی۔اتحادی حکومت سی پیک کوترقی کاذریعہ سمجھتی ہے ۔پاکستان کے دشمنوں کوشکست فاش ہوگی ،مشکلات کے باجود ساتھ دینے پرچینی حکومت کاشکریہ اداکرتاہوں۔









