ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک سے ملاقات کی۔
اس موقع پر برطانوی وزیراعظم اور کرکٹرز گھل مل گئے اور سب نے ایک ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔
اس دوران رشی سوناک نے انگلینڈ کے بولرز کا سامنا کیا اور انہوں نے بولنگ بھی کرائی۔
Prime Minister @RishiSunak playing cricket with the #T20 World Cup winning cricket team at 10 Downing Street. pic.twitter.com/Bqh57dVZce
— Luca Boffa (@luca_boffa) March 22, 2023
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اس حوالے سے تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
It was a privilege to take the T20 World Cup 🏆 to 10 Downing Street yesterday with a few of the lads! pic.twitter.com/eunljIerSO
— Jos Buttler (@josbuttler) March 23, 2023
سوشل میڈیا پر برطانوی وزیراعظم کی اپنی کرکٹ ٹیم سے ملاقات اور کرکٹ کھیلنے کی تصاویر اور ویڈیوز کو لوگ بہت پسند بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔









