بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برف سے ڈھکے صحرا پر شادی کا منفرد فوٹو شوٹ، تصاویر وائرل

اسکردو(نیوز ڈیسک )آج کل شادی کے لیے ہر کوئی اچھے سے اچھا انتظام کرواتا ہے ،منفرد انٹری یا پھر خوبصورت سی جگہوں پر جا کر فوٹو شوٹس کروانا پسند لیکن اب ایک ایسی شادی کی تصاویر وائرل ہو رگئی ہیں جس میں دولہا اور دلہن کٹپنا صحرا کے پہاڑوں پر چڑھ کر تصاویر بنوا رہے ہیں۔

اس ہندو جوڑے نے اپنی شادی اسکردو کے برفیلے صحراؤں میں کی اور شادی کی فوٹوگرافی معروف فوٹوگرافر احمد صمد ضیاء نے کی جبکہ تمام تر ڈیکوریشن میرا ڈور ویڈینگ نامی ویڈنگ پلانر نے کی۔

دولہا اور دلہن نے شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کی انٹری کے لیے خوبصورت سی دعا لکھی۔

کٹپنا صحرا جس کے برفیلے پہاڑوں پر چڑھ کر اس جوڑے نے تصاویر کھنچوائی اس کی بلندی تقریباً 2 ہزار سے 2880 میٹر بلند ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس جوڑے کی منفرد تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور ہر کوئی انہیں دعائیں بھی دے رہا ہے۔