ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات کی جانب ایک اور قدم دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں رمضان المبارک کے دوران ملاقات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے.
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر الہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور رمضان المبارک کے دوران ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور چین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کو موثر انداز سے آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا اور اس تناظر میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے سعودی عرب اور ایران میں سفارت خانوں کی بحالی سمیت دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی ہے.









