facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسمبلی اجلاس کب ہونا ہے ،یا نہیں ہونا ، ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی ، پرویز الٰہی کے وکیل نے اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے وکیل نے اعتراض اٹھا دیا کہ اسمبلی اجلاس کب ہونا ہے یا نہیں ہونا ،

ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی ۔لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی اختیارات سے متعلق درخواست ہوئی ، مسلم لیگ (ق) کے رہنما کمل علی آغا نے دائر درخواستوں میں فریق بننے کی استدعا کی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ دیکھنا یہ ہے کہ آیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس اس طرح ملتوی ہو سکتا ہے،

ہم نے آج یہ دیکھنا ہے کہ کیا پروسیجر کی کیخلاف ورزی ہوئی؟، پہلا سوال یہ ہے کہ وزرات اعلی ٰکا انتخاب کیسے ہونا ہے،اسکا طریقہ کار کیا ہے یہ بتایا جائے۔وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ان کی درخواست سپریم کورٹ نے نمٹا دی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ پراسیس کب شروع ہوا؟۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے جواب دیا کہ یکم اپریل کو استعفیٰ آیا اور 2کو نامزدگی آئی،سکروٹنی کے بعد کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، 3اپریل کے لیے ووٹنگ کے لیے بلایا گیا۔سپیکر نے اپنے اختیارات ڈپٹی سپیکر کو دیے ، اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ، اجلاس شروع ہوتے ہی نعرے بازی ہوئی اور پھر جھگڑا ہو گیا۔3 اپریل کو اجلاس کے دوران لڑائی کی فوٹیج موجود ہے ،

لڑائی کے باعث اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ، 4 اپریل کو میں نے اسمبلی میں ہونے والے نقصان کی رپورٹ دی ،5اپریل کو اجلاس 16 اپریل تک کے لئے ملتوی کردیا۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے مطابق 5اپریل کو ڈپٹی سپیکر نے اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری ہوا،6اپریل کو میڈیا سے معلوم ہوا کہ اجلاس 6اپریل کو دوبارہ طلب کیا گیا ،ڈپٹی سپیکر نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ، ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی، عدم اعتماد کی تحریک کے بعد اختیارات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،

سیکرٹریٹ نے رولز کے مطابق کارروائی کی گئی ۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ڈپٹی سپیکر کے اختیارات کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا؟۔دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ اسمبلی کا اجلاس کب بلانا ہے ، بلانا ہے یا نہیں یہ اسمبلی کا معاملہ ہے ، لاہورہائیکورٹ اس میں مداخلت نہیں کر سکتی ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے ؟۔