جدہ (امیر محمد خان سے ) مکہ المکرمہ کے داخلی راستوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کردئیے گئےعمرہ کے لیے جانیوالوں سے اجازت ناموں کی تصدیق کے لیے چوبیس گھنٹے فرائض انجام دینگےسعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ویڈیو میں سکیورٹی فورسز اہلکار داخلی راستوں کے سیکورٹی کنٹرول پوائنٹس پر عمرہ کرنے کے اجازت نامے کی تصدیق کرینگے جو ” نسک” ایپلی کیشن کے ذریعے حاصل کئے گئے ہیں، سعودی وزارت حج و عمرہ نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ عمرہ پرمٹ کا اجراء “نسک” سے ہوگا اور رمضان کے مہینے میں ایک سے زیادہ عمرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، تاکہ دوسرے زائرین کو عمرہ کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ جن زائرین کے پاس اجازت نامہ نہیں ہوگا انہیں چیک پوسٹ سے واپس بھیج دیا جائیگا،
عمرہ اجازت نامے کی تفتیش شروع، مکہ کے تمام داخلی راستوں پر سیکورٹی تعینات








