بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نےتصدیق کی کہ تحریک انصاف نے وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے

اور پی ٹی آئی قائد ایوان کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے گی۔پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہےکہ اور پی ٹی آئی کے چیف ویپ عامر ڈوگر نے تمام اراکین سے استعفوں پر دستخط کرالیے ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے وزارت اعظمیٰ کے لیے شہباز شریف کے مقابلے میں شاہ محمود قریشی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔