اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم کے انتخاب کےلیے قومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدار ت جاری ہے،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے کہاکہ میری رولنگ کو غیر آئینی قراردیاگیااس غیر ملکی مراسلے کو زیر بحث لایا گیا
اور اس کو سازش قرار دیاگیا ،ڈپٹی اسپیکر نے مراسلے کوایوان میں لہرادیا،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہاکہ عمران خان کا یہ قصور تھا کہ انہوں نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی،
کیا یہ ملک غلامی کرنے کے لیے بنایاگیا تھا،قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کااحترام کرتاہوں لیکن غیرملکی سازش کوناکام بنانے کےلیے رولنگ دی۔









