facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل سیون : لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے مابین آج فائنل میچ ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا کنگ کون بنے گا؟ فیصلہ آج دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے فائنل میں ہو جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی اختتامی تقریب شام 6 بجے منعقد کی جائے گی جبکہ فائنل شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔

دونوں ٹیموں نے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے پہلے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

 ادھر کرکٹ دیوانے پر جوش ہیں، لاہوری ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم کا ہاؤس فل ایکشن انجوائے کرنے کو تیار ہیں۔