بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کا تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کم ازکم ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بطور وزیراعظم اپنے پہلے خطاب شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ کی جارہی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سرکاری ملازمین کی جن تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہانہ ہے ان کی تنخواہ بھی دس فیصد بڑھائی جارہی ہے۔وزیراعظم نے اس کے ساتھ ہی پنشن بھی 10 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس کا اطلاق بھی یکم اپریل سے ہوگا۔