اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے سربراہ اور فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر گزشتہ روز چھاپےکے بعدڈیجیٹل میڈیا ونگ پر بھی کریک ڈائون شروع ،ونگ میں کام کرنے والے ورکرز کوکام روکنے کی ہدایت ۔ذرائع کے مطابق یہ اطلاعات تھیں کہ یہ ونگ اداروں کے خلاف نفرت انگیزموادپھیلانے میں ملوث ہے جس پر ایف آئی اے کواس کے خلاف تحقیقات اور ملوث افراد کو گرفتارکرنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں بعض ورکرز جن کے خلاف مبینہ طورپر ایسی شکایات ہیں ان کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اداروں کے پاس ایسی اطلاعات ہیںکہ عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے بعض اہلکار بھی ملوث ہیں ۔
عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ پر کریک ڈائون ، ورکرز کوکام روکنے کی ہدایت








