اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پہلے الیکشن التوا کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کیا جائے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ملک احمد خان نے کہا کہ پہلے یہ طے کیا جائے کہ کیا الیکشن التوا کے خلاف درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا جائے کہ یہ عدالتی دائرہ اختیار ہے یا نہیں۔
ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کا فیصلہ آئینی طور پر طے کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاسی میدان میں پیدائش جمعہ جمعہ 8 دن کی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بینچ پر جن پارٹیوں نے اعتراض لگایا ہے وہ برسہا برس سے میدان میں ہیں۔
پہلے فیصلہ کیا جائے، الیکشن التوا کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ ملک احمد خان








