بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہبازشریف نے 23ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )شہبازشریف نے ملک کے 23ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا ۔تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت کے علاوہ مریم نواز ،حمزہ شہباز،بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔