بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

شرح سود،ڈالر اور مہنگائی کے بعد سونا بھی پیچھے نہ رہا،فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 امریکی ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 982 امریکی ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 4 ہزار 288 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قدر 1 لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔