اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بدھ کونمازِعشاءکےبعد پشاور میں ایک اجتماعِ عام سےخطاب کروں گاجوبیرونی اشاروں پر حکومت کی تبدیلی کے نتیجے میں ہٹائےجانےکےبعدمیراپہلا جلسہ ہوگا۔ چاہتا ہوں کہ ہمارےسب لوگ بھرپور طریقےسےاس اجتماع میں شریک ہوں کیونکہ پاکستان غیرملکی طاقتوں کی ایک کٹھ پتلی کےطور پر نہیں بلکہ ایک آزاد اور خودمختارریاست کے طور پر معرضِ وجود میں لایا گیا۔ ہم فوری انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے عوام کو فیصلے کا موقع دیا جائے کہ وہ کسے اپنا وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے اہم مطالبہ کر دیا








