لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے ایک بار پھر سابق صدر آصف زرداری سے رابطہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق (ق) لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ اور چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک حسین کی آصف زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سابق صدر کو چوہدری شجاعت کا پیغام پہنچایا۔
رپورٹ کے مطابق طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کے لیے پرویز الٰہی کی حمایت کی درخواست کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق (ق) لیگی رہنماؤں کی بات پر آصف زرداری مسکرا پڑے اور کوئی جواب نہیں دیا۔
رپورٹ کے مطابق لیگی رہنماؤں کی جانب سے پیپلزپارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی سے بھی انفرادی رابطے کیے گئے ہیں تاہم پیپلز پارٹی ارکان نے فیصلے کو آصف زرداری کی منظوری سے مشروط کردیا۔









