بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہ رخ خان ہر کسی کے ساتھ جلد گھل مل جاتا ہے، علی خان

کراچی (نیوز ڈیسک )ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی اداکار علی خان نے کہا ہے کہ انہیں بیرون ملک کے اداکاروں میں سب سے زیادہ مزہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے دوران آیا۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے علی خان نے شاہ رخ خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ہم مذہب، ہم زبان اور ہم نسل ہیں، اس لیے ان کے انہیں کام میں زیادہ مزہ آیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ڈان ٹو میں کام کر رہے تھے، تب بالی ووڈ اداکار نے کسی رکھ رکھائو کے بغیر ان کے ساتھ رویہ اختیار کیا

اور ان کے ساتھ ریہرسل بھی کرتے تھے۔ علی خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ دلی کے لڑکے ہیں، نوجوان دل رکھتے ہیں، ان میں کسی طرح کا کوئی غرور نہیں ہے، وہ عام سے بندے ہیں اور ہر کسی کے ساتھ گھل مِل جاتے ہیں۔ علی خان نے فیصل قریشی کے شو میں بتایا کہ ان کے تینوں ممالک میں گھر ہیں اور ان کے تینوں ممالک میں دوست بھی موجود ہیں۔