بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اور اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں،

نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے ، دونوں کے پاسپورٹ کی معیادختم ہو چکی ہے ، اسحاق ڈار اور نوازشریف کے نئے پاسپورٹ کیلئے درخواست تیار کر لی گئی ہے ، اسحاق ڈار پاسپورٹ کے اجراءکے بعد وطن واپس آ ئیں گے ۔