بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فارمیشن کمانڈرز کا آئین و قانون کی سربلندی کیلئے عسکری قیادت کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں پیشہ ورانہ امور اور نیشنل سکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے شرکاء کو روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ادارے اور سوسائٹی کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی مہم کا نوٹس لیا۔ فارمیشن کمانڈرز نے مؤقف اپنایا کہ اس پروپیگنڈے کا مقصد سوسائٹی اور ادارے کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، پاکستان کی قومی سلامتی سب سے بڑھ کر مقدم ہے۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے مؤقف اپنایا کہ پاک فوج کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ریاستی اداروں کےساتھ ہمشہ کھڑی رہے گی۔ فارمیشن کمانڈرز نے عسکری قیادت کی جانب سے آئین اور قانون کی سربلندی کے لیے عسکری قیادت کے فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے عسکری قیادت کے بہترین فیصلوں پر ہر قیمت پر ساتھ ہیں۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، پاک فوج ہر طرح کے حالات میں تمام اندرونی و بیرونی خطرات میں پاکستان کا دفاع کرے گی۔