بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداروں کیخلاف مذموم مہم ، 16 افراد کی فہرست تیار، گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل

 گوجرانوالا(مانیٹرنگ ڈیسک )گوجرانوالا میں اداروں کے خلاف مہم چلانے والے 16 افراد کی فہرست تیار کرلی گئی۔سکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نےکریک ڈاؤن شروع کردیا۔ نجی ٹی وی میں ذرائع ایف آئی اے کے حوالے سے بتایا گیا کہ گوجرانوالا میں اداروں کے خلاف مہم چلانے والے 16 افراد کی فہرست تیار کرلی گئی اور فہرست میں شامل افراد کی گرفتاری کیلئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔