اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حکام نے یہ اعتراف کیا ہے کہ ان پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے دباؤ ہے۔یہ دعویٰ سینئرصحافی مبشر زیدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ۔سینئرصحافی کے مطابق عدلیہ اور فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، تین افراد کو لاہور جب کہ آٹھ کو فیصل آباد اور گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 50 ایسے ایکٹوسٹس کی فہرست ہے جو سینکڑوں نامعلوم اور جھوٹے اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔بعد ازاں ایک اور ٹویٹ میں اسی کیس کی اپ ڈیٹ دیتے ہوئے مبشر زیدی نے بتایا کہ ایف آئی اے کو پی ٹی آئی کی جانب سے اداروں کے خلاف منظم مہم چلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے جس کے بعد گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا گیا ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ان پر پی ٹی آئی کے لوگوں کی گرفتاری کیلئے دباؤ تھا۔
ایف آئی حکام کا پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے دباؤ کا اعتراف








