ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر کم ہوکر 2001 ڈالر فی اونس ہے۔
ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا








