بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کارکنوں کی ہراسانی کیخلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا کارکنوں کی مبینہ ہراسانی کے خلاف درخواست تیار کرلی ہے اور کل ہائی کورٹس میں دائر کردی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں کی ہرسانی چیلنج کرنے کے لیے درخواست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے یہ فیصلہ اس رپورٹس کے بعد کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں وزارت عظمیٰ سے بے دخل کیے جانے کے بعد پارٹی کے سوشل میڈیا ونگ کے کارکنوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔