بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئیں، امن کو ممکن بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کا نریندر مودی سے اظہار تشکر


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تہنیتی پیغام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ہمیں امن کو یقینی بناتے ہوئے اپنے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔