بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

57 فیصد پاکستانی عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے پر خوش، گیلپ سروے  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹائے جانے پر عوام دو دھڑوں میں بٹ گئے ، کچھ شہری خوش تھے اور کچھ غصے میں نظر آئے ۔عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق 57 فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے پرخوشی کا اظہار کیا جبکہ 43 فیصد افراد ناراض نظر آئے ۔ گیلپ کے سروے کے مطابق خوش ہونے والوں میں سے71 فیصد نے مہنگائی اور غربت میں اضافے کو حکومت کے جانے پر خوش ہونے کی اہم وجہ بتایا۔ دوسری جانب ناراض ہونے والوں میں سے 13 فیصد اس وجہ سے ناراض تھے کہ عمران خان کو 5 سال مکمل کیوں نہیں کرنے دیئے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد وہ عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔