کراچی (کامرس ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپے67 پیسے سستا ہوکر 284 روپے 95 پیسے میں ٹریڈکر رہاہے ۔انٹربینک میں گزشتہ روز ایک ڈالر 286 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.10 روپےکم ہوکر 292.90 روپے کا ہے۔









