بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کے استعفوں کے بعد ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے: خورشید شاہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (پی ٹی آئی) کے رہنما خورشید شاہ  کا کہنا ہے الیکشن میں ابھی ڈیڑھ سال رہتا ہے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کے بعدضمنی انتخابات کروائے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جلد الیکشن میں جانا بہترہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔وفاق اور پنجاب کی سیاست کو الگ الگ نہیں کریں گے لیکن ق لیگ والوں کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات خراب نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جلسے کرنے سے نہیں روکیں گےلیکن کسی شریف آدمی کی پگڑی اچھالنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔عمران خان ایک چیر بتا دیں جو انہوں نے کنٹینر پر چڑھ کر کہی اور پوری کی ہو؟خورشید شاہ نے کہا کہ خط پر ان کیمرہ بریفنگ کے ساتھ سفیر کو بھی بلایا جائے گا۔