بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اپریل کے پہلے ہفتے میں 19 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 اپریل تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ساڑھے 19 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 9 ارب 57 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 3 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 52 کروڑ ڈالر رہے۔