اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان کو چین کی طرف سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظورکردہ ایک ارب 30 ڈالر قرض کا حصہ ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ چین قرض کی مد میں ایک ارب ڈالر پاکستان کو پہلے ہی ادا کرچکا ہے، یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک کی طرف سے 1.3 ارب قرض کی تیسری قسط ہے۔
Out of Chinese Bank’s #ICBC approved facility of $1.3 billion (which was earlier repaid by Pakistan), State Bank of Pakistan would receive back third and last disbursement today in its account amounting to $ 300 million.
It will shore up forex reserves of Pakistan.
AlhamdoLilah!— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 14, 2023
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ فنڈز پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھائیں گے۔









