پاکستانی اداکار، فلم پروڈیوسر، ہدایت کار اور ٹیلی ویژن میزبان شہریار منور صدیقی کا ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔
اداکار شہریار منور اس کلپ میں خوب چیختے دھاڑتے نظر آرہے ہیں۔
یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہو گیا ہے جس میں شہریار منور ایک ڈائریکٹر کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
شہریارمنور کو اس ویڈیو میں ڈائریکٹر کے ہاتھ سے اسکرپٹ چھین کر نیچے پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ ویڈیو کلپ سنجیدہ ایک لڑائی ہے یا کوئی پبلسٹی اسٹنٹ۔









