اسلام آباد(نیوز ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں پیش آئے واقعے کے پس منظر سے متعلق بات کی ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنوں نے ایک بار پھر نجی ہوٹل میں منحرف پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نور عالم سے بدتمیزی کی۔

پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے نور عالم خان کو پشتو میں گالیاں دیں، اس دوران نور عالم اپنے دوستوں ندیم افضل چن، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ افطار کر رہے تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نورعالم خان نےگالیاں دینے والے کوسمجھایا کہ یہ فیملی زون ہے لیکن پی ٹی آئی کا کارکن گالیاں دینے سے باز نہ آیا اور آوازیں کستا رہا جس پر پی ٹی آئی کے کارکن نے نور عالم خان کو مکا مارا اور پھر لڑائی شروع ہوگئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ تحریک انصاف سے منسلک شخص نے پہلے گالیاں دیں اور پھر مار پیٹ کی۔
انہوں نے کہا کہ جو ہم نے کیا وہ ردعمل تھا، جو جیسا کرے گا، اُسے ویسا ہی جواب ملے گا۔








