facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

پرویز الٰہی مخلص اتحادی، نام استعمال کرکے اپوزیشن فلاپ شو میں دم نہیں بھر سکتی: پرویزخٹک

نوشہرہ: (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ ہمارے مخلص اتحادی ہیں۔ ان کا نام استعمال کرکے اپوزیشن فلاپ شو میں دم نہیں بھر سکتی۔

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپوزیشن کا ڈرامہ فلاپ ہوچکا ہے۔ اپوزیشن کے سات 7ایم این ایزمیرے ساتھ رابطہ میں ہیں دیگر بھی رابطہ میں ہیں۔ اپوزیشن کے رنگ اڑے ہوئیں ہیں۔ ہم سوئے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمارے اتحادیوں کو توڑ نہیں سکتی۔ پرویز الہیٰ ہمارے مخلص اتحادی ہیں۔ ان کا نام استعمال کرکے اپوزیشن فلاپ شو میں دم نہیں بھر سکتی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ وقت آنے پر اپوزیشن کو کیسے توڑونگا،سب دیکھ لیں گے۔ اپوزیشن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گئے، اپوزیشن کا عدم اعتماد ڈرامہ ہے، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔ ہمارا کوئی ایم این اے کہیں نہیں جارہا، سب افواہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے حکومت رابطے میں ہے یا نہیں، ترین کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک بری طرح ناکام ہوگئی۔ مہنگائی عالمی سطح پر کورونا کی وباء کی وجہ سے آئی۔ عمران خان کی پالیسوں سے عوام کو جلد ریلیف ملے گا۔

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کی عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت دی۔ مسائل حل کررہے ہیں، میگاترقیاتی پروجیکٹ سے نوشہرہ جدید ضلع بن جائے گا، تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ عوام کا اعتماد ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف پورے صوبہ میں کلین سویپ کرے گی۔

تازہ ترین
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام