روسی صدر ولادیمیر پیوٹن(putin) نے یومِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے عوام کے لیے امن، خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پیوٹن نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں مربوط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
روسی صدر کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک سیاسی، تجارتی، اقتصادی، انسانی ہمدردی اور دیگر شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ روس اور پاکستان کے مابین اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی باہمی تعاون جاری ہے۔ یہ شراکت داری خطے میں استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کے باہمی مفاد میں دوطرفہ شراکت داری کے تمام شعبوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ یہ تعاون دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔









