بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فہد مصطفی پی ایس ایل میں شامل ہونے کے خواہشمند

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف اداکار و ٹی وی ہوسٹ فہد مصطفی نے خاتون اسپورٹس جرنلسٹ سے ان کا نام پاکستان سپر لیگ کے لیے تجویز کرنے کا کہہ دیا۔ٹوئٹر پر فہد مصطفی نے کرکٹ کی اپنی حالیہ تصاویر شیئر کیں جن پر سینئر خاتون

اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید نے تبصرہ کیا۔عالیہ رشید نے فہد مصطفی کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ان سے پوچھا

کہ پھر پی ایس ایل ڈرافٹ میں نام ڈال دیا جائے؟جواب میں فہد مصطفی نے ہنستے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ آپ میرا نام تجویز کریں۔