لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کا شہرت میں کوئی ثانی نہیں ہے وہ جہاں بھی جاتے ہیں ان کے مداحوں اور چاہنے والوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور اکثر اوقات پر وہ عوام کے ساتھ گھل مل بھی جاتے ہیں جس کا ایک نظارہ جہاز میں دوران سفر دیکھنے کو ملاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ” نادیہ جمیل “ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ شاہد آفریدی بیٹھے ہیں اور انہوں نے ایک چھوٹی سی بچی کو گود میں اٹھا رکھا ہے ، وہ بچی دراصل اداکارہ نادیہ جمیل کی بیٹی ہے جسے شاہد آفریدی نے محبت سے تھام رکھا ہے ۔
نادیہ جمیل نے اس سفر کی منز ل کا ذکر اپنے پیغام میں تو نہیں کیا لیکن شاہد آفریدی کے ساتھ والی نشست پر بیٹھ کر یادگار سفر کی کہانی سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ضرور شیئر کی ہے ، جس میں ان کا کہناتھا کہ ”سفر کا شاندار ساتھی ثابت ہونے اور میری بیٹی کے ساتھ اتنا پیار جتانے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، میری بیٹی پر جوش تھی اور شاہد بہت ہی تحمل مزاج ، وہ جانتے تھے کہ کیا بولنا ہے اور کیا کرناہے ، جب وہ پورے جہاز میں بھاگتی پھر رہی تھی اور ہم سب پر چڑھ رہی تھی ،شاہد آفریدی بہت ہی مہربان اور شریف النفس انسا ن ہیں ۔
Thank you @SAfridiOfficial for being such a patient travelling companion and being so loving to my daughter!
MA she is full of energy & Shahid was soooo patient & knew just what to do & say when she was running around the whole plane & climbing all over us! Super kind gentleman! pic.twitter.com/7GTevX2ZPa— Nadia Jamil (@NJLahori) April 16, 2023









