اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس نے وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان سے امریکاکے طویل مدتی تعلقات کی تجدید نو کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہماری نئی حکومت امریکاکے ساتھ تعمیری اور مثبت روابط کا فروغ چاہتی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ خطےمیں امن، سکیورٹی اور ترقی کےفروغ کے لیے امریکا کے ساتھ مثبت روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہم امریکا کے ساتھ اہم تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ امریکاکے ساتھ تعلقات کو مساوات کے اصول، باہمی مفادات پر مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔









