انٹر بینک میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے سستا ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر 96 پیسے گر گیا جس سے مقامی کرنسی میں 283 روپے 75 پیسے پر لین دین ہوا۔