بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کاالیکشن جلد کرایاجائے،عطاتارڑ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء عطاتارڑ نے کہاکہ گزشتہ 12روز سے پنجاب میں کوئی وزیراعلیٰ موجود نہیں،ہم اپنی درخواست لے کرہائیکورٹ گئے تھے،درخواست کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کرایا جائے،بدھ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنماء کاکہناتھاکہ اسپیکر اب خود امیدوار ہیں

اور اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کر سکتے،کل ان کے وکلانے کہا ڈپٹی اسپیکر کو کچھ ہو جائے یا غائب ہو جائے،یہ گجرات کا ضلع کونسل کا الیکشن لڑتے ہیں اس طرح لڑنا چاہتے ہیں،ہم نے کئی بار اپنی تعداد ظاہر کی ہے جو ہفتہ پہلے بھی 200تھی اور آج بھی اتنی ہی ہے،ہم نے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکی ہے

جس میں کہاگیاہے کہ کسی ممبرکوووٹ کے حق سے محروم نہ کیاجائے۔اگرممبرمعطل ہوئے توالیکشن نہیں ہوگا،میں مطالبہ کرتاہوں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج لائیں ،کوئی اپنے گھرمیں توڑ پھوڑ کرتاہے،آپ نے خود لابی میں توڑ پھوڑ کی آپ کے سیکرٹری یہ کام خود کروایاہےہم قرآن پرحلف لینے کےلیے تیارہیں کہ یہ کام ہم نے نہیں کیا۔