بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیاسی رہنما بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں بالی ووڈ ستاروں کی شرکت

ممبئی: بھارتی سیاسی رہنما بابا صدیقی اور ذیشان صدیقی کی جانب سے کی گئی افطار پارٹی میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

ممبئی ریجنل کانگریس کمیٹی کے چیئرپرسن بابا صدیقی ہر سال افطار پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں جس میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت بالی ووڈ اسٹارز بھی شامل ہوتے ہیں۔

اس مرتبہ بھی اس شاندار افطار پارٹی میں سلمان خان، سیف علی خان، عمران ہاشمی، سنیل شیٹی، پوجا ہیج، پریتی زنٹا، ریتیش دیش مکھ سمیت کئی ٹی وی اسٹارز اور بی ٹاؤن اسٹارز نے شرکت کی جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

بابا صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اس افطار پارٹی کا اہتمام صرف مسلمان دوستوں کیلئے نہیں بلکہ ہر مذہب اور عقیدے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

یاد رہے کہ گزشتہ 2 برس سے بابا صدیقی کورونا کی وجہ سے اپنی مشہور افطار پارٹی کا اہتمام نہیں کر سکے تھے۔ وہ سالوں سے بڑے پیمانے پر اس افطار کا اہتمام کر رہے ہیں جو ان کی شہرت کی وجہ بن گئی ہے۔